اسلام آباد سے قریبی ریزن ایبل فیملی سفر
اسلام آباد سے دو چار دن کا سفر کرنے والوں کے لیے بہترین آپشنز میں شوگراں، شاران، سجی کوٹ آبشار، امبریلا آبشار، کیوائ اور دریائے کنہار شامل ہیں۔ یہ تمام مقامات قدرتی حسن، جنگلات اور آبشاروں سے بھرپور ہیں۔
سجی کوٹ آبشار
یہ مقام حویلیاں اور ایبٹ آباد کے درمیان واقع ہے۔ گوگل میپ پر دو جگہ کنفیوژن ہو سکتی ہے، اس لیے لوکل سے پوچھ لینا بہتر ہے۔ ایک پیچ خطرناک ہے مگر مختصر، اس کے بعد راستہ آرام دہ اور مناظر دلکش ہیں۔
آبشار تک پانچ منٹ پیدل راستہ ہے، جوتے کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں۔ بچوں اور بزرگوں کے ساتھ احتیاط ضروری ہے۔ چائے، پانی، باتھ روم سب دستیاب ہیں۔ چارپائی یا بیٹھنے کی جگہ کا کرایہ الگ چارج کیا جاتا ہے۔ پانی کی گہرائی زیادہ ہے، اس لیے تیراکی سے گریز کریں۔
امبریلا آبشار
سجی کوٹ سے دو چار کلومیٹر کے فاصلے پر ایک اور خوبصورت آبشار ہے جس تک پہنچنے کے لیے ہلکا پھلکا ٹریک کرنا پڑتا ہے۔ جاتے وقت اترائی اور واپسی پر چڑھائی ہے۔
شوگراں
اگر آپ سری، پائےمکڑا پیک جا رہے ہیں تو دو خوبصورت ٹریک ضرور کریں۔ شوگراں سے سری والے راستے پر دس منٹ بعد دائیں ہاتھ پر ایک بورڈ نظر آئے گا، وہاں سے مڑ جائیں۔ بیس منٹ بعد ایک چھوٹی آبشار، پھر بڑی آبشار، اور آخر میں مین آبشار۔ راستہ بےحد حسین اور جنگل کی خوشبو سے بھرا ہوا ہے۔
دوسرا ٹریک الٹے ہاتھ پر ہے، جنگل کے بیچوں بیچ۔ اگر راستہ سمجھ لیا جائے تو گائیڈ کی ضرورت نہیں۔ یہ ٹریک تقریباً دو گھنٹے کا ہے، بڑی آبشار کے لیے ایک گھنٹہ مزید رکھیں۔ صبح سویرے شروع کریں تو نو دس بجے سری و پائے کے لیے روانہ ہو سکتے ہیں۔
شاران فاریسٹ
کیوائ کے قریب پارس ویلی سے جیپ ٹریک اوپر جنگل میں جاتا ہے جہاں دو مشہور مقامات ہیں: مانشی ٹاپ اور آبشار۔ یہاں نائٹ اسٹے کا بھی انتظام ہے۔ گورمنٹ پوڈز، کیمپنگ ایریا اور پاکستان یوتھ ہاسٹل موجود ہیں۔ اسٹاف خوش اخلاق ہے اور سہولیات اچھی ہیں۔
مانشی ٹاپ سے اترتے وقت گائیڈ سے کہیں کہ شارٹ راستے سے اتارے تاکہ ایک گھنٹہ بچ جائے۔ اوپر جانے کے لیے یوتھ ہاسٹل والا راستہ بہتر ہے کیونکہ چڑھائی ہلکی اور منظر خوبصورت ہے۔ واپسی کے لیے خشک راستہ بہتر ہے۔
روٹ
اسلام آباد سے فاصلہ تقریباً چار سے پانچ گھنٹے ہے۔ رات کو سفر کریں مگر احتیاط کے ساتھ۔ راستہ آرام دہ ہے اور جگہ جگہ بورڈز لگے ہیں۔ اسلام آباد سے ہزارہ موٹروے، حویلیاں، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ، کیوائ، پارس اور آخر میں شاران پہنچیں۔
اہم مشورہ
اگر آپ کے پاس فور بائے فور گاڑی ہے تو بھی رات میں ڈرائیو نہ کریں۔ سنگل روڈ اور خطرناک موڑ ہیں، ایک طرف پہاڑ اور دوسری طرف دریائے کنہار۔ احتیاط لازمی ہے۔
971h8c5304u98 | Travel & Culture | info@travel-culture.com | WhatsApp: +92 321 2424778

Advertise on this site click for advertising rates