Travel & Culture Services
Serving since 1997
☎ +923212424778
Home > Pakistan > Karachi >
Sher shah Museum, Rohtas Fort is located inside the UNESCO World heritage site of Rohtas fort. It is a small museum which is open for public from 10AM to 4PM. It houses some artifacts from the period of Shehr Shah Suri 17th century swords, some manuscripts and paintings and statues of Shehr Shah Suri
جہلم کی تحصیل دینہ کے پاس واقع قلعہ روہتاس، یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کا حِصہ ہے۔ ویسے تو یہ قلعہ خود کسی عجوبے سے کم نہیں ہے لیکن اس کے اندر بھی ایک چھوٹا سا عجائب گھر بنایا گیا ہے جہاں شیرشاہ سوری اور اس کے دورِ حکومت سے متعلق تمام اشیاء نمائش کے لیئے رکھی گئی ہیں اور اسی بنیاد پر اسے شیر شاہ سوری کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔ اس میوزیم میں رکھا گیا جنگی سازوسامان اور پرانے سکے (سکندر لودھی، شیر شاہ سوری اور ہمایوں کے دور کے) بہت نفاست سے رکھے گئے ہیں ۔ دیگر اہم نوادرات میں قرآن کریم کے اٹھارویں صدی کے قلمی نسخے، مختلف پہناوے خصوصاً جنگی پوشاکیں ، بھاری تلواریں ،ڈھالیں، مجسمے اور قلعے کا ایک جامع ماڈل شامل ہیں جس میں قلعے کی تعمیری ساخت کو خاص طور پہ واضح کیا گیا ہے
Advertise on this site click for advertising rates