Travel & Culture Services

Serving since 1997

☎ +923212424778

🏡 Contact us About Pakistan Tours Hotels Tour Guide Domestic Tours Umrah Intl Tours

Loosar Baoli Wah, Taxila

Above is the picture of Step Well in Wah near Taxila.

ذیل میں دی گئی باؤلی کی تصویر " لوسر باؤلی ( واہ کینٹ ) کی ہے😍

Baoli

Step well or well having steps to go down to fetch water is called Baoli in Urdu & Hindi. Baoli although is an old traditional well structure but During the reign of Sher Shah Suri he got many such Baolis constructed along the Grand Trunk road (GT Road) Some of these Baolis were so grand that even troops with horses could go down to fetch water. There were hidden passes thru these Baolies to escape from the war during difficult times.

We can witness these Baolis in all places where we can find forts from the Rajput and Sher Shah Suri's reign (16th to 18th century)

اردو اور ہندی میں سیڑھی والے کنویں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
شیر شاہ سوری نے شاہراہ شیر شاہ سوری ( جی ٹی روڈ اور جرنیلی سڑک ) اور دیگر مقامات پر کافی باؤلیاں بنوائیں ان میں ہاتھی اور گھوڑے بھی اتر سکتے تھے بعض باؤلیوں میں زیر زمین کئی کلومیٹر خفیہ راستے بھی ملتے ہیں ۔
جہاں بھی راجپوت اور شیر شاہ سوری کے دور کے قلعے ہیں وہاں یہ باؤلیاں ضرور ملتی ہیں ۔
عمومی طور پر تاریخی عمارتوں کے احاطے میں سیڑھیوں والے کنویں " باولیاں " ( stepwell ) ضروری ہوتی تھیں۔ شروع شروع میں تو یہ تعمیری کاموں میں استعمال ہوتی تھیں بعد میں تفریح اور آرام گاہ کے بطور مستقل موجود رہتی تھیں۔
دہلی میں متعدد، لکھنؤ میں ایک، آلہ آباد باندہ روٹ پر کالنجراور چترکوٹ دوجگہ، سہسرام، حیدرآباد، بھوپال وغیرہ کی تاریخی عمارتوں میں باولیاں موجود ہیں ۔
ابھی پاکستان میں کچھ باولیاں باقی ہیں مثلاً لوسر باؤلی ( واہ کینٹ ) ، ہٹیاں ( چھچھ ) ضلع اٹک اور قلعہ روہتاس (جہلم) میں. یہ ایک بڑا سا کنواں ہوتا ہے جس میں پانی کی سطح تک سیڑھیوں کے ذریعے پہنج سکتے ہیں. اس میں ارد گرد راہداریاں اور کمرے بنے ہوتے ہیں جو شدید گرمی میں بھی بہت ٹھنڈے رہتے ہیں. امراء وہاں اپنے دفتر اور آرام کرتے تھے اور یوں تپتی دوپہریں ٹھنڈے پانی کے پہلو میں بیٹھ کر گزار دیتے تھے.
۞
شیر شاہ سوری نے رعایا کی سہولت کے لیے بہت سی سڑکیں بنوائیں، یہ سڑکیں فوجی نقطہ نگاہ سے بھی بڑی اہم تھیں۔ سب سے بڑی سڑک کابل سے شروع ہوکر سنارگاؤں (بنگال) تک چلی گئی ۔ اس شاہراہ کا نام شاہراہ شیر شاہ سوری تھا جیسے برطانوی سامراج کے راج میں اس کا نام گرانٹ روڈ رکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بڑی سڑکوں میں آگرہ سے برہان پور، آگرہ سے جودھ پور وچتوڑ اور لاہور سے ملتان تک سڑکیں قابل ذکر ہیں۔
ان کے دو رویہ سایہ دار درخت لگوائے گئے تھے۔ ہر دو کوس کی مسافت پر ایک سرائے تعمیر کی گئی، سلطنت کی مختلف سڑکوں پر کل 1700 سرائیں تھیں ان میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے لیے الگ الگ قیام و طعام کا بندوبست تھا۔ ہر سرائے کے بڑے دروازے پر لب سڑک ٹھنڈے پانی کے مٹکے بھرے رہتے تھے تاکہ مسافر پیاس بجھا سکیں۔ ہر مسافر کو کھانا، چارپائی اور اس کے مویشیوں کو چارہ مفت دیا جاتا، ہر سرائے میں ایک کنواں اور ایک مسجد کی تعمیر ہوئی۔ مسجد کے لیے امام اور موذن علاوہ ازیں مسافروں کے سامان کی حفاظت کے لیے کئی چوکیدار مقرر تھے۔ سرائے کے ناظم اعلیٰ کو ’’شور‘‘ کہا جاتا تھا۔ ان سرائے کے اخراجات کی کفالت کے لیے ملحقہ میر کی آمدنی الگ کردی گئی تھی ۔
 

Travel & Culture Services Pakistan

220A Panorama center Fatima Jinnah Road Karachi
Email : Click Here To contact us.
| Home | Pakistan Tours | MICE Conferences & Incentives | Hotels | Airfares | Islamabad | Karachi | Lahore | Peshawar | Quetta | Sibi | Faisalabad | Multan | Hyderabad | Sukkur | Hunza | Gilgit | Baltistan | Chitral | Swat | Karakorum Highway | History of Pakistan | Archeology | Weather | Security |


 


Advertisement

Advertise on this site click for advertising rates


Advertise on Pakistan Travel culture
Testimonial:-Travel & Culture is the best tour-operator we have just too many praises for Jamal & Hatam. Elissa & Mitchelle (UK)
Eid in Pakistan
Tours for Pakistanis
Pakistan honeymoon tours
Kaghan Hotels
Pakistan Trekking tours
Pakistan Tours for Chinese
Tours for Tourists from Thailand

Our Other offices

Dubai Travel & Culture Offerring Tours, Desert Safaris and hotels in Dubai

Sri-Lanka Tours Our Colombo office operating tours in Sri Lanka

Qatar Travel & Culture Tours and travel information about Qatar

Malaysia Travel & Culture Tours and hotels in Malaysia

中文网站 Read this website in Chinese

More offices Details about our company and other offices

Our Partner Sites

Exotic Dubai Tours Offers Tours Safaris and hotel reservations in Dubai